• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی بھارت میں شیروانی خریدنے کی خبر بےبنیاد قرار

کول کتہ (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایجنٹ کمپنی نے بابر کے حوالے سے بھارت میں مہنگے کپڑوں، جیولری کی شاپنگ کرنے کی تردید کردی ہے ۔ جنگ پہلے ہی اس بارے میں خبر دے چکا ہے۔بابر اعظم کے ایجنٹ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر بابراعظم سے متعلق افواہیں گردش کررہی ہیں، کہ انہوں نے بھارت میں جیولری، کپڑوں کی شاپنگ کی ہےان تمام افواہوں کی تردید کی جاتی ہے۔ گذشتہ ہفتے دن بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا بابراعظم نے اپنی شادی کیلئے ورلڈکپ کے دوران 7 لاکھ روپے کی شیروانی، جیولری خریدی ہے۔

اسپورٹس سے مزید