• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا تمام سیاسی جماعتوں میں وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں میں وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

یہ فیصلہ ایسی فضا پیدا کرنے کے لیے کسی بھی استثنیٰ سے قطع نظر کیا گیا ہے جہاں انتخابات کا انعقاد پرامن اور شفاف طریقے سے ممکن ہو سکے۔ 

سینیٹ میں قائد ایوان اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ ہفتے پارٹی کا چیئرمین الیکشن سیل مقرر کیا گیا تھا۔

 مسلم لیگ ن کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کا ایک وفد کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں آج (منگل کو) لاہور پہنچ رہا ہے۔ 

ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے جیساکہ ایم کیو ایم پی، جے یو آئی ایف، جی ڈی اے اور کچھ قوم پرست گروپ پہلے ہی کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ میں انتخابی اتحاد قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اتحاد کا تفصیلی خاکہ منگل کی میٹنگ میں زیر بحث آئے گا۔ نواز شریف کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی اگلے ہفتے کے اوائل میں طے کی جا رہی ہے۔

 نواز شریف نے ان پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے نرم لہجہ اختیار کیا جنہوں نے 9 مئی کے قابل مذمت واقعات سمیت مذموم سرگرمیوں سے دوری اختیار کی۔

اہم خبریں سے مزید