اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)پنجاب کے سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات علی نواز ملک نے لندن کے پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس منسٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ قبل ازیں وہ ہانگ کانگ کے پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان کے اندر مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر تعینات رہے۔