• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم منصوبوں کے مسائل حل کرینگے، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاق سندھ حکومت کے اہم منصوبوں کا مسئلہ حل کرے گا ، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی، وزیر اعلیٰ ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے صوبے کے 5اہم ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ صوبے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور افتتاح کیلئے ضروری ہدایات جاری کریں ۔ پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ایک اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے 5 منصوبوں میں حائل رکاوٹوں سے متعلق آگاہ کیا جنہیں وزیراعظم کی توجہ سے دور کیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید