• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توصیف احمد سینئر، وجاہت واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر مقرر

کول کتہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد توصیف احمد کو عبوری مدت کے لئے سینئر اور وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی انضمام کی سلیکشن کے رکن تھے۔ توصیف احمد،وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر کو پی سی بی کے چھ چھ ماہ کا کنٹریکٹ دیا ہوا ہے۔ سینئر سلیکشن کمیٹی کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کو انڈر19ورلڈ کپ کیلئے ٹیم منتخب کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ ورلڈ کپ کے موقع پر کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ کسی تنازع میں پڑے، ان کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے علیحدہ ہو گئی ہوں۔ انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ان کا کمپنی سے تعلق تھا۔ طلحہٰ، رضوان، انضمام الحق اور انضمام کے مرحوم بھائی متعلقہ کمپنی کے پارٹنر تھے، انہیں کمیٹی کی جانب سے بلایا جائےگا۔ انضمام الحق کی اسٹوری میڈیا نے اٹھائی جس کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے، رضوان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ اگر انضمام چیف سلیکٹر نہیں ہوتے تو ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہوتا۔

اسپورٹس سے مزید