• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: زیر حراست شخص کو 14 نومبر کو پیش کریں، ڈی پی او لیہ کو حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس انوارالحق پنوں نے پیٹیشنر خدا بخش کی رٹ درخواست پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(اشتمال اراضی)ملتان کو حکم دیا ہے کہ اشتمال اراضی کے قانون کی دفعہ 9 کے تحت پیٹیشنر کی اراضی کا الگ ونڈہ بنایا جائے تا کہ وہ اپنی ملکیتی اراضی کا قبضہ حاصل کرسکے۔ جسٹس صادق محمود خرم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اسدالرحمان کو کہا کہ جب پولیس نے اسے تحویل مین لیا ہے تو آپ کیسے لاعلمی کا اظہار کرسکتے ہیں پیٹیشنر محمد الیاس کے وکیل سردار زیشان پتافی نے موقف اختیار کیا کہ چوک اعظم پولیس نے اصغرعلی اور افتخاراحمد کو حراست میں لیاایک بھائی کی گرفتاری ظاہر کردی دوسرے بھائی کو غائب کردیاخدشہ ہے پولیس جعلی پولیس مقابلہ میں ماردے گی افتخاراحمد کو 14 نومبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے منشیات کے ملزم صابر عرف کاکا کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے سیشن عدالت نے اسے ساڑھے چار سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید