اسلام آباد(صالح ظافر)ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم 321.3 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال اکتوبر کے دوران ریکارڈ کردہ 203.3 ملین ڈالر کے مقابلے میں 58فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال ستمبر میں پاکستان کی چین کو برآمدات 100.5 فیصد اضافے کے ساتھ 350.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 174.7 ملین ڈالر تھیں۔