• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع میانوالی ،تحصیل سرائے عالمگیر کو ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کیساتھ شامل کرنیکی منظوری

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ کی اپیکس کمیٹی نےضلع میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ شامل کرنے کی منظوری دیدی ۔اب گورنر پنجاب سمری کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ضلع میانوالی اورتحصیل سرائے عالمگیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے ساتھ منسلک کرنے پر ہائی کورٹ بار راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں ہواجس کی صدارت ہائی کورٹ بار کے صدر تنویر اقبال،جنرل سیکرٹری راجہ شوکت ستی،ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل نیازی،میانوالی بار کے صدر سلیم اللہ نیازی نے کی۔تقریب میں پاکستان بار کونسل کے حسن رضا پاشا،سید قلب حسن،پنجاب بار کونسل کے بشارت اللہ خان،اسد عباسی،توفیق آصف،میانوالی ،عیس خیل، پیپلاں، بارز کے نمائندوں،سینئر وکلاء شیخ احسن الدین، اکرام شیخ،اشفاق کہوٹ،میاں خرم صادق،عرفان قریشی،ملک عنایت،بابر خان نیازی،محمد اقبال، محمد اسحاق اور دیگر نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید