دادو(این این آئی) ام رباب چانڈیو نے آئی جی سندھ سے تحفظ اور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار ڈی آئی جی لاڑکانہ ہوں گے۔مقدمے میں نامزدسردارخان چانڈیونے ملزم علی گوہرکے بیٹے کوایس ایچ اوقمبرتعینات کروایا۔تفصیلات کے مطابق باپ ، دادا اور چچا کےقاتلوں کیخلاف چھے سال سے مقدمہ لڑنے والی ام رباب چانڈیو کی زندگی کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔میہڑ میں 6 سال قبل تہرے قتل کیس کے معاملے پر ام رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان میں سندھ پولیس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔باپ ، دادا اور چچا کے قاتلوں کیخلاف چھ سال سے مقدمہ لڑنے والی ام رباب چانڈیو کی زندگی کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔