• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

تاشقند،اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا ہے، وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور صدر مرزیوف نے غزہ میں جاری انسانی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید