لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت دیدی۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔