• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سے ممکنہ اتحاد ”بھاری“ پڑنے پر زرداری نے سائیڈ ٹرن لے لیا، حافظ حسین احمد

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کی خبروں کے ”بھاری“ پڑنے پر دور اندیش زرداری نے پارٹی لائن تبدیل کردی ، الیکشن میں مقابلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین ہو گا،جے یو آئی کا ن لیگ کے شانہ بشانہ ہوگا، ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عمران خان تو ”یو“ ٹرن اور ”یوں“ ٹرن لیتے تھے لیکن زرداری نے ”سائیڈ“ ٹرن لیا ہے،پہلے نواز شریف کہتے تھے کہ ہم اکیلے الیکشن لڑیں گے لیکن انہیں لاہور کی ”دھند“ دیکھ کر اندازہ ہو گیا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کے لئے اس ”دھند“ کا ازالہ زیادہ سے زیادہ جماعتوں کو ساتھ ملا کر ہی کیا جا سکتا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید