• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں جونا گڑھ کو زبردستی ضم کئے 76 برس بیت گئے

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کی جانب سے شاہی ریاست جونا گڑھ کو زبردستی ضم کیے 76 برس بیت گئے۔ 1947میں تقسیم کے بعد نواب آف جونا گڑھ مہابت خان جی نے جوناگڑھ کے پاکستان سے الحاق کااعلان کیا تھا۔ یہ اعلان جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے کیا گیا۔ بھارتی سیاستدانوں نے نواب آف جونا گڑھ سے اپنا فیصلہ بدلنے کا اصرار کیا مگر بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد 9 نومبر 1947 کو بھارت نے جونا گڑھ پر زبردستی اسلحہ کی زور پر تسلط قائم کیا۔ بھارتی فوجیوں نے جونا گڑھ میں بڑے پیمانے پر قتل، عصمت دری اور مسلمانوں کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا۔
ملک بھر سے سے مزید