کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے قطر میں بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے گزشتہ روز کہاکہ7 نومبر کو دوحہ میں بھارتی سفارت خانے کو سزایافتہ افسران تک ایک اور قونصلر رسائی دی گئی۔ترجمان نے مزید کہاکہ بھارتی حکومت اس معاملے پر قطری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔