• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھوں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی، بھارت کا کرتارپور راہداری بند کرنے کا اشارہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارت نے سکھوں کیساتھ کشیدگی بڑھنے کا جواز بناتے ہوئے کرتار پور راہداری بند کرنے کے اشارے دیئے ہیں اس کیساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے 20ڈالر فیس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کردیا ہے.

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کرتارپور راہداری تک رسائی کیلئے 20 ڈالر فیس اور لازمی پاسپورٹ کی ضرورت کے بارے میں پاکستان کیساتھ تشویش کا اظہار کیاانکا کہنا تھا کہ بھارت متعلقہ حکام کیساتھ اس معاملے کو اٹھاتا رہے گا.

بھارتی وزارت خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں سال جون میں کینیڈا میں سکھ برادری کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد سکھ برادری کیساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازعہ شروع ہوگیا تھا ۔

اہم خبریں سے مزید