کراچی(نیوز ڈیسک) قطر کے صدر مقام دوحہ میں گزشتہ روز اہم سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔برطانوی خبر رساں ادارے نے اس اجلاس سے متعلق بریفنگ لینے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں قطری وزیر اعظم، امریکی سی آئی اے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر کی سطح کے حکام نے شرکت کی۔