• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید عمران شاہ کی جماعتی، ملی، قومی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سید عمران شاہ جمعیت علماء اسلام کا قیمتی اثاثہ تھے۔ سید عمران شاہ کی جماعتی، ملی، قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سید عمران شاہ نے حضرت مفتی محمود کی قیادت میں جماعتی زندگی کا آغاز کیا اور آج تک ساتھ رہے۔ وہ جےیوآئی صوبہ سندھ کے سابق ڈپٹی اور کراچی کے جنرل سیکریٹری سید عمران شاہ کے صاحبزادے حافظ لقمان شاہ، سید محمد علی شاہ اور جے یو آئی کے رہنما قاری محمد عثمان سے سید عمران شاہ کی رہائش گاہ پر اجتماعی دعا کے موقع پر فون پر گفتگو کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں انکے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید