• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں کا شکار بنادیا‘ کوئٹہ بار

کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے مذمتی بیان میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محسن داوڑ کو نظر بند کرکے اسلام آباد واپس بھجوانے،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ان کے دفتر میں نظر بند کرنے اورکچلاک جلسے میں اے این پی اور پشتونخوامیپ کے مرکزی قائدین کو ناجائز اور غیر قانونی مقدمے میں ملوث کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان اچکزئی حاجی نصراللہ کاکڑ نصیر احمد مابت کاکا رحمت غرسنئی احمد جان نصراللہ زیرے یوسف کاکڑ سمیت دیگر رہنماؤں پر کچلاک میں ناجائز اور غیر قانونی مقدمہ درج کرنا غیر جمہوری عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک پالیسی کے تحت سیاسی عمل کو روکنے کی ایک بار پھر منظم سازش کی جا رہی ہے جو بلوچستان کے لئے نیک شگون نہیں ،اپنے قومی وسیاسی حقوق کے لئے جدوجہد سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک سیاسی، معاشی و آئینی بحران کا شکار ہے۔