• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پارٹی فعال‘ کارکن اثاثہ ہیں‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگرنے بیان میںکہا ہے کہ قائد نوازشریف کا متوقع دورہ کوئٹہ صوبے کی سیاست پر دوررس نتائج کا حامل ہوگا کیونکہ آج پورے ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی فعال ہے، نظریاتی کارکن ہی پارٹی کا اثاثہ ہیں جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد بلوچستان کی اہم شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے جس نے ہر دور میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ملک کی ترقی کیلئے کردار ادا کیا۔ بیان میں انہوں نے جیو نیوز کے بیورو چیف اعجاز خان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔