لاہور، اسلام آباد (نمائندہ جنگ، اے پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کے کے احکامات کالعدم قرار دے دئیے، عدالت نے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیا دیدیا۔اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبط کرنے کے احکامات اکتوبر 2020 میں جاری کیے گئے تھے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک واپس اور اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا، نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔