نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )حماس اور سرائیل کی جنگ کے باعث انڈیا مڈل ایسٹ یورپ اکنامک کوریڈور(IMEEC) کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا۔رواں سال 10ستمبرکو نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر بھارت ‘سعودی عرب ‘ متحدہ عرب امارات ‘اردن ‘اسرائیل اوریورپی یونین نے اس معاہدے پر دستخط کئے تھے ‘مجوزہ اقتصادی راہداری کے ذریعے بھارت کو مشرق وسطیٰ کے راستے یورپ سے جوڑنے کا منصوبہ ہے جبکہ دوسری جانب امریکا بھی سعودی عرب اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر حماس اور اسرائیل کی لڑائی کی وجہ سے اقتصادی راہداری اور تعلقات کی بحالی کے منصوبوں کو خطرہ لاحق ہوگیاہے ۔