کراچی (ٹی وی رپورٹ) صدر پا کستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایک انٹرویو میں سپریم کورٹ اور جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کو تعریفی کلمات سے سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا انتخابات کے معاملے میں واضح طور پر فیصلہ خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابات پاکستان کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو یکجا کر کے درگزر سے کام لینا چاہیے ،ا شرافیہ نظام کو بدلنے نہیں دیتی ، ضروری ہے کہ پاکستان کے اداروں کو مضبوط بنایا جائے ،جنرل فیض حمید کو آرمی چیف تعینات کروانے کی وجہ سے چئیرمین تحریک انصاف مشکلات کا شکار ہوئے ۔صدر عارف علوی نے کہا کہ سپریم کورٹ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے انتخابات کے معاملے میں واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ انتخابات 8فروری 2024کو ہوں گے جو کہ ایک قابل ستائش بات ہے ۔