• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور اسرائیل معاملات پر مذاکرات، بلنکن دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی(جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اسرائیل اور چین سے تعلقات کے معاملے پر بات چیت کرینگے،،اسرائیل جنگ پر امریکی موقف کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش، بھارت کو چین کے لئے علاقائی کاؤنٹر ویٹ کے طور پر تقویت دینے کی بھی کوششیں، امریکی وزیر خارجہ بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ سالانہ ’ٹو پلس ٹو‘ مذاکرات ہوں گے،بھارت نے کہا ہے کہ وہ دفاع اور سیکورٹی تعاون پر توجہ مرکوز کرے گا ۔
اہم خبریں سے مزید