• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی نہ سوچیں کہ عدلیہ کہیں سے ڈائریکشن لیتی ہے، جسٹس عقیل عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دائرہ کار کا خیال رکھتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے، کبھی نہ سوچیں کہ عدلیہ دبائو میں ہے اور کہیں سے ڈائریکشن لیتی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عقیل احمد عباسی آج ملیر کورٹ پہنچے، انہوں نے ملیر کورٹ میں نیو ملیر بار روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے ملیر بار سے خطاب کے دوران کہا کہ کوشش ہو گی کہ آئین اور اپنے حلف کے مطابق ذمے داریاں ادا کروں، ہم سے کچھ چھپا نہیں، ہمیں سب پتہ ہے مگر کچھ دائرہ کار کی مجبوری ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ یہ ہوتا آیا ہے کہ بار کی طرف سے بھی غیر ضروری پریشر آتا ہے، مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتے ہیں مگر بار بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونینز، لیبر یونینز اور وکلا میں فرق ہونا چاہیے۔قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ اگر آپ چاہیں گے کہ صرف آپ کی مرضی کا فیصلہ ہو تو اس طرح ادارہ تباہ ہو جائے گا۔ وکلا سے درخواست ہے لسانیت اور دوسرے تعصبات سے دور رہیں ۔پیارے نبی ﷺ نے بھی یہی پیغام دیا کہ ہر طرح کے تعصبات کو پائوں کے نیچے روندتا ہوں۔ بااختیار لوگوں کا فرض ہے کہ دوسروں کا حق دیں۔
اہم خبریں سے مزید