• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی میں لگانے کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے جس کی تیاری کے لیے اکیس نومبر کو کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان بیس نومبر کو رپورٹ اور اکیس نومبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں سولہ رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پی سی بی کے بعض اعلی عہدیداران وقت کی کمی کے باعث زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں لیکن وہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے تبدیلیوں پر زور دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے کے دوران مشاورتی عمل کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے جس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔14دسمبر کو پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹور میچ بھی کھیلا جائے گا ۔ ٹور میچ چھ دسمبر سے کینبرا میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان اسکواڈ دو دسمبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو گا۔

اسپورٹس سے مزید