• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن‘ باب دوستی سے 90 ہزار افغان شہری وطن واپس جا چکے

چمن(نورزمان اچکزئی) پاکستان میں مقیم غیرقانون تارکین وطن کی ملک بدری آپریشن کے سلسلے میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے اب تک 90ہزار افغان شہری باب دوستی سے اپنی مرضی سے وطن چلے گئے،ملک بھر سے آنے اور رہ جانیوالی افغان فیملیز کوموسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹاسک فورس قائم، اسسٹنٹ کمشنر چمن حبیب اللہ بنگلزئی کاکہنا تھا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر شام کو پال افغان بارڈر باب دوستی مقررہ وقت پر بند ہونے سے کئی افغان فیملیز وطن واپسی سے رہ جاتی ہیں جبکہ رات کو صبح تک ملک کے دور دراز علاقوں سے وطن واپس جانے کے لئے بڑی تعداد چمن پہنچتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رات کو چمن میں رہ جانے والی افغان فیملیز کو موسمی اثرات سےمحفوظ رکھنے کے لئے لیویز افسران پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے جو ان فیملیز کے قیام وطعام کےلئے وسائل فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ بائی پاس ہولڈنگ کیمپ کے خیموں میں قیام پذیر تقریباً پانچ سو سے زائد افراد کو ہر رات جمال عبدالناصر فٹبال اسٹیڈیم کی رہائشی عمارت میں منتقل کرتی ہے جہاں رات گئے تک آنے والوں کو بھی ان رہائشی کمروں میں منتقل کیا جاتارہتاہے جن کی دیکھ بھال کے لئے ٹاسک فورس رہنمائی کے لئے موجود ہوتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید