• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، صحافی کیخلاف بغاوت ودیگر دفعات کیخلاف درخواست پر ٹرائل روکتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سینئر صحافی رضوان رضی کیخلاف بغاوت و دیگر دفعات کیخلاف درخواست پر تاحکم ثانی ٹرائل روکتے ہوئے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔ صحافی رضوان رضی کے وکیل میاں دائود نے موقف اپنایا کہ جب ایف آئی آر میں الزامات کی کوئی وضاحت ہی نہیں تو پھر صحافی کا ٹرائل کیوں ہو؟ ،ایف آئی اے نے بغاوت کی دفعہ لگانے سے قبل وفاقی حکومت سے کوئی منظوری نہیں لی۔

ملک بھر سے سے مزید