• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبانی معاہدوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، چیف جسٹس، ریلیف کی استدعا مسترد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ʼʼزمین کی خرید و فروختʼʼ کے مقدمہ کی سماعت کے دوران آبزرویشن دی ہے کہ زبانی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،زبانی معاہدوں کا دروازہ ہمیں اب بند کرنا ہوگا، کیا زبانی معاہدہ کرکے قرآن پاک کی آیت کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے ؟،قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق بھی معاہدہ زبانی نہیں، تحریری ہوتا ہے، پنجاب میں زمین کے مقدمات کو بہت زیادہ لٹکایا جاتا ہے، لوگوں نے بھی اراضی پر معاہدے کرنا چھوڑ دیئے ہیں ،لوگ سمجھ چکے ہیں کہ وکلا ء ایسے مقدمات بیس بیس سال تک لٹکا دیتے ہیں، سائلین زبانی معاہدے کرتے ہیں اور پھر عدالت سے ریلیف مانگتے ہیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے منگل کوکیس کی سماعت کی۔

اہم خبریں سے مزید