راولپنڈی ( جنگ نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوئے۔بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے جس پر جج نے استفسار کیا کہ پھر اس کیس کو کب کے لئے رکھ لیں؟