• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کراچی ہاکی میںتنازع پیدا ہوگیا۔ فیڈریشن نے کراچی ہاکی میں خوردبرد کے الزامات پر انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ایچ اے کے خزانچی صغیر احمد کی جانب سے تحریری شکایات کے بعد قائم کی ۔ دوسری جانب کے ایچ اے کے خزانچی صغیر احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی تحریری انکشاف نہیں کیا ان کے جعلی دستخط سے خط جاری کیا گیا ہے جس کے خلاف وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید