• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کیلئے حکومت کے مستقل عزم کا اعادہ کیا ہےجس کا مقصد طویل مدت میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ انوار الحق کاکڑ سے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر اور پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز نے یہاں ملاقات کی اور انہیں اسٹینڈ بائی معاہدے (ایس بی اے )کے پہلے جائزہ کے تحت حکومتی ٹیم کے ساتھ تکنیکی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ناتھن پورٹر نے پروگرام کے سہ ماہی اہداف کو پورا کرنے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں تکنیکی سطح پر بات چیت کا مثبت نتیجہ نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے ایس بی اے کے مختلف پہلوؤں پر وسیع تناظر میں بات چیت کی ہے۔ انہوں نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم اور گورنر سٹیٹ بینک کے ساتھ ان کی ٹیم کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ جاری کام پر آئی ایم ایف کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر خزانہ و محصولات کی قیادت اور پروگرام کو آگے بڑھانے میں ان کی ٹیم کے تعاون کی تعریف کی۔

اہم خبریں سے مزید