کراچی (جنگ نیوز) غزہ کی پٹی میں قائم جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری میں والی بال کے دو فلسطینی کھلاڑی حسن ابو زعیطر اور ابراہیم قصیعہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق دونوں کھلاڑی فلسطینی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ ابراہیم قصیعہ نے 2021میں ویسٹ ایشین بیچ سوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا اور ستمبر میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی قومی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا تھا۔