ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد مختلف وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے تاجر نذرعباس کے گھر سے 80 لاکھ روپے چوری کر لیے، پولیس تھانہ چہلیک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فرلقین بی بی کے گھر سے 25 تولے سونا اور 17 لاکھ 56 ہزار روپے چوری کر لیے، پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے احمد رضا کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی، پولیس تھانہ الپہ کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان نے عمر حیات کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لیے، پولیس تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے مدنی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور 800 سو سعودی ریال چوری کر لیے، پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شمشاد بیگم کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی، پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں ڈاکونے نقیب احمد سے اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا، پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں ڈاکوؤں نے غلام شبیر سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ چہلیک کے علاقے میں ڈاکوؤں نے نعمان سے موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں ڈاکو نے اسحاق سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں یوسف اور الیاس، بستی ملوک کے علاقے میں نعمان، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں عمران، لوہاری گیٹ کے علاقے میں جمال، دلی گیٹ کے علاقے میں ڈاکٹر ساجد، سیتل ماڑی کے علاقے میں مہدی، چہلیک کے علاقے میں کاشف اور کینٹ کے علاقے میں عرفان کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جب کہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز، سوئی گیس میٹر اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔