کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے جس طرح ٹیم انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ کیا ہے اس صورتحال میں منیجر ریحان الحق کو بھی اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔سابق بیورو کریٹ اور پاکستان ٹیم کے سابق منیجر نوید اکرم چیمہ ایک بار پھر آسٹریلیا کے دورے میں منیجر کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیم ڈائریکٹر کا کردار ادا کرنے پر پرجوش ہوں۔ چیلنجنگ ذمہ داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ، ٹیم کی کامیابی میںکوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ ہم مل کر بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں گے اور اپنے مداحوں کے لیے خوشیاں لائیں گے۔