• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو ملک کہیں آگے ہوتا، نواز شریف

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دور کی پالیسیاں جاری رہتیں تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے ،ڈالر چالیس یا پچاس روپے کا ہوتا‘جو منصوبہ 2018ء میں مکمل ہونا چاہیے تھا بدنصیبی سے آج تک مکمل نہیں ہو پایا ،پوچھنا چاہیے آپکو کہ کہاں گئی وہ تبدیلی؟، 2013ء سے 2018ءکے دوران ہمارے دور میں مہنگائی کم ہوکر 4فیصدپر آگئی تھی جبکہ شرح نمو 6فیصد سے زیادہ تھی ‘شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا‘ملکی مفادمیںمشکل فیصلے کئے ‘ انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہیے‘ہم ملک کو ترقی دیتے ہیں پھر جلا وطنی اور قید بھی کاٹتے ہیں ،2022ء میں حکومت میں آنے پر تیار نہیں تھے ،شہباز شریف کے مستعفی ہونے کی تقریر تیار تھی مگر ہم نے دھمکیوں کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا، پاکستان کے مفاد کے لئے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہورچیمبر کے صدر کاشف انور کا کہناتھاکہ نوازشریف اور شہباز شریف کے دور اقتدار میں تجارت اور صنعت کو فروغ ملا۔

اہم خبریں سے مزید