اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمعرات کے روز خصوصی سر مایہ کاری سہولیاتی کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم ہاؤس گئے۔ انہوں نے ایپکس کمیٹی سے پہلے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطا بق ملاقات میں ملکی اور خطے کی سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔