اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ 21 نومبر کو سماعت کریگا اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی پر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے پر اپیلیں بحال کی تھیں، نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی، نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کیا تھا جس میں احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کی اپیلیں منظور کرکے انکوپہلے ہی بری کیا جا چکا ہے۔