• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی 90 کی پالیسی دوبارہ لانے کی بات درست، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہئے، کیا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف کی 90کی پالیسی دوبارہ لانے کی بات ٹیکنیکل طور پر درست ہے، سی پیک عمران اور باجوہ کی سازشوں کی نظر نہیں ہوتا تو پاکستان ساتویں آسمان پر کھڑا ہوتا۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنا نواز شریف کی خواہش ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف موجودہ معاشی حالات میں انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، آئی ایم ایف واضح طور پر کہہ چکا ہے پاکستان بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے کوئی پیکیج نہیں دے گا، سمجھ نہیں آتا اتنے تجربہ کار سیاستدان ماضی کی غلطیاں کیوں دہرانا چاہتے ہیں، 1991ء میں ڈالر رکھنے ، ڈالر ملک سے باہر بھیجنے اور ملک میں منگوانے کی مکمل چھوٹ دیدی گئی تھی، اس پالیسی کی وجہ یہاں سے پیسہ باہر جاتا پھر واپس ملک میں آجاتا، نواز شریف شرح سود کی بات کرتے ہوئے شاید بھول گئے پچھلے 16مہینے انہی کی حکومت تھی جس نے مہنگائی کم کرنے کے بجائے شرح سود بڑھائی۔شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں بیس بیس فیصد ٹیکس دیتے ہیں، نواز شریف کہہ رہے ہیں کالا دھن رکھنے والا شخص ہر دوسال میں پانچ فیصد ٹیکس دے کر اپنی دولت کو وائٹ کرلے، ہم نے پانچ سال میں چھ ایمنسٹی اسکیمیں دیں ملک کا حال سامنے ہے، آئی ایم ایف بھی کہتا ہے صنعتکار زیادہ ٹیکس دے۔

اہم خبریں سے مزید