اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سُرخ رنگ کو خطرے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ٹریفک سگنل اگر سُرخ ہے تو رُکنا ہے ہرا ہے تو چلنا ہے۔
اس کے علاوہ سُرخ رنگ کی ویو لینتھ باقی رنگوں کی نسبت سب سے لمبی ہوتی ہے جس کی وجہ سے سُرخ رنگ باقی رنگوں کی نسبت دور سے زیادہ نمایا ہوتا ہے اسی لئے سٹاپ کا سائن بھی ہمیشہ سُرخ رنگ کا ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے فائر بریگیڈ کو سُرخ پینٹ کیا جاتا ہے تاکہ دور سے اسے پہچان لیا جائے اور ا ن کے لئے ٹریفک سے گزرنا آسان ہوجائے۔