اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نےسروس پر مستقلی سے متعلق حکومتی اپیل کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ کسی پراجیکٹ، کنٹریکٹ ملازم کو ریگولر ہونے کے بعد سابقہ عرصہ ملازمت کا فائدہ نہیں مل سکتا بلکہ اس کی مستقل ملازمت اس تاریخ سے شمار ہوگی جس تاریخ سے اسے مستقل کیا جائے گا، جسٹس اعجاز االاحسن کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندو خیل پرمشتمل دو رکنی بنچ نے محکمہ زراعت پنجاب کے اینٹو مولوجسٹ ڈاکٹر قربان علی سے متعلق پنجاب سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل کی سماعت کی۔