• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ نیب کیس، عمران کی درخواست ضمانت بحالی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد( این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ نیب کیس میں درخواست ضمانت بحالی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ میں بحال کی جاتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ احتساب عدالت درخواست ضمانت پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، ٹرائل کورٹ کے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تسلیم شدہ ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کیس میں گرفتار نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید