• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں میں آنکھ کا کینسر راولپنڈی میں ایک سال کے دوران 1600 کیسز سامنے آئے

اسلام آباد ( صالح ظافر) ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے بچوں میں آنکھ کے کینسرکی ایک شاذونادر ہونے والی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ صرف راول پنڈی کے مختلف اسپتالوں میں صرف ایک سال کے دوران 1600 بچوں کی آنکھ کے کینسر کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔الشفا اسپتال کی ڈاکٹر تنزیلہ فرح نے بتایا ہے کہ آنکھ کے کینسر میں مبتلا ان بچوں میں سے 400 کا کامیاب علاج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پرمرحلہ جس میں تشخیص سے لے کر کیمیوتھراپی تک کے مراحل ہیں الشفا اسپتال کی ایک ہی چھت کے نیچے طے ہوئے اور یہ سہولت صرف الشفا اسپتال ہی میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ آنکھ کے کینسر کے مجموعی کیسز میں سے 30 فیصد بچوں کے کیسز ہیں جو کہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔
اہم خبریں سے مزید