• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر بندرگاہ سمندری راستے سے تجارت کا بڑا مرکز ہوگی، کاکڑ

اسلام آبا ( نمائندہ جنگ، اے پی پی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا ایک بڑا مرکز ہوگا، حکومت گوادر بندرگاہ میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی علاقوں سے مواصلاتی روابط کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گوادر کے مقامی لوگوں کو روزگار اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی گوادر بندرگاہ کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وفد میں گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرحیم ظفر، سیکرٹری جنرل حمید بلوچ اور فیصل دشتی شامل تھے۔ ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو درخواست کی کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال بنانے کیلئے ابتدائی طور پر سرکاری کارگو کا کچھ حصہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان در آمد کیا جائے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اہم خبریں سے مزید