ملتان (سٹاف رپورٹر )یم این ایس زرعی یونیورسٹی میں زرعی کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے وفد نے ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر اطہر ندیم اور پرنسپل زرعی کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر حیات کی سربراہی میں خصوصی دورہ کیا، دورے کا بنیادی مقصد زرعی شعبہ میں ہونے والی نئی تحقیق، ایجادات و دریافت، فصلوں کی ورائٹیوں اور مستقبل میں آپس میں مختلف زرعی پراجیکٹس شروع کرنا تھا،نیز یونیورسٹی میں شروع کئے جانے والے مختلف عملی کام کا ایک دوسرے سے تبادلہ خیال شامل تھا، اس موقع پر زرعی کالج کے سینئر اساتذہ اور تمام زرعی شعبہ جات کے صدور،اساتذہ اور انتظامی افسران بھی موجود تھے،زرعی یونیورسٹی ملتان پہنچنے پر وفد کا خصوصی استقبال کیا گیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی زرعی اور سائنسی میدان میں انقلاب برپا کررہی ہے جس کے باعث نا صرف فی ایکڑ پیدا وار میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے بلکہ علاقے کی اہم ترین فصلوں اور پھلوں کی نئی ورائٹیوں کو کسانوں تک متعارف کروایا جارہا ہے۔