کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور مثبت سمت میں گامزن کرنےکیلئے واضح پلان رکھتی ہے، پارٹی کا منشور عوام کی ترقی و خوشحالی پر مبنی ہے،30 نومبر کو کوئٹہ میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائیگا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس نے ہر دور میں عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس راہ میں بے شمار قربانیاں بھی دی ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو کے کارواں میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں اور پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کریگی اور مرکز سمیت صوبوں میں جیالوں کی حکومت قائم ہو گی، انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ،پارٹی صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور جنرل سیکرٹری لالہ روزی خان کاکڑدن رات جلسے کی کامیابی کیلئے کام کر رہے ہیں یہ تاریخی جلسہ ثابت کرے گا کہ عوام کی حکمرانی آنیوالی ہے۔