• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سندھ بینک اکاؤنٹ کے بارے میں بریفنگ کیلئے پی ایچ ایف کے عہدے داروں کو طلب کرلیا، اس اکاؤنٹ کے حوالے سے بعض موجودہ اور چند سابق عہدے دار الزامات کی زد میں ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سندھ بینک میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ، بینک اکاؤنٹ کا کبھی آڈٹ نہیں کرایا گیا، اکاؤنٹ کو آڈیٹر جنرل سے بھی چھپایا گیا ، اس حوالے سے حکام حکومتی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے۔ حکام کے مطابقپیش نہ ہونے پر تعزیری نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسپورٹس سے مزید