• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ میں شکار پر پابندی عائد، دیگر اضلاع میں اجازت، گزٹ نوٹیفکیشن

سانگھڑ ( نامہ نگار ) محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سانگھڑ میں شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں شکار کی اجازت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز، شفیع محمد، عبدالغفار، نیاز، مختیار علی اور دیگر نے محکمہ وائلڈ لائف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سانگھڑ کے عوام کے ساتھ دوہرا معیار رکھا ہوا ہے جبکہ مبینہ لین دین پر غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری ہے چوٹیاری ڈیم میں روزانہ کی بنیاد پر شکاری جال لگا کر سیکڑوں کی تعداد میں مرغابیوں کا شکار کرکے شکار کردہ مرغابیاں سانگھڑ کے نواحی علاقوں میں فی آڑی پرندہ 300روپے فی مرغابی 500روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں لیکن ہمیں شکار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے نگراں حکومت سندھ اور محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ سانگھڑ میں شکار کے پرمٹ جاری کئے جائیں بصورت دیگر ہم شکاری احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید