• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم عدالتی ہفتہ آج سے، نواز، عمران اور 2 ججز کے بارے میں فیصلوں کا امکان

اسلام آباد ( آن لائن ) اہم عدالتی ہفتہ آج سے شروع ہوگا جو کئی اہم ترین شخصیات کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیاہے۔

دو سابق وزرائے اعظم عمران خان ‘نوازشریف اورسپریم کورٹ کے دوججزجسٹس سردار طارق اور جسٹس مظاہرنقوی سے متعلق فیصلوں کا امکان ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج عمران خان اورکل نواز شریف کے مقدمے کی سماعت ہوگی جبکہ آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزاکے خلاف اپیل پر 21 نومبر ( کل منگل ) کو اسلام آبادہائی کورٹ کے اسپیشل بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کرینگے۔

22 نومبر ( بدھ ) کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے سائفر کیس کے جیل ٹرائل روکنے کے حوالے سے دوبارہ سے سماعت آج پیر کوہو گی۔ 

سپریم جوڈیشل کونسل کااہم ترین اجلاس آج ہوگا ‘ اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید