• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف مختلف سیاسی مصروفیات کیلئے آج اسلام آباد جائینگے

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف مختلف سیاسی مصروفیات کے لیے آج (پیر) لاہور سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہ وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ بھر مصروف قیام کریں گے۔ 

مسلم لیگ ن کے باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ وہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں احتساب عدالتوں کی جانب سے پانچ سال قبل سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپنی اپیل میں پیش ہوں گے۔ 

وہ عدالت سے حاضری سے استثنیٰ مانگیں گے جس نے اپیلوں کی سماعت کے لیے 21نومبر کی تاریخ پہلے ہی مقرر کر رکھی ہے۔

 نواز شریف اپنے آئندہ دورے کے دوران اپنے دیرینہ اتحادی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کریں گے اور انہوں نے کے پی کے کا مختصر دورہ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران بعض اہم ممالک کے سفیر/ہائی کمشنر بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید