• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے پارٹی امیر، غفور حیدری جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں ، مولانا فضل الرحمان کو متفقہ طور پر آئندہ پانچ سال کیلئے پارٹی امیر اور مولانا عبد الغفور حیدری کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے ، مرکزی جنرل کونسل کےاجلاس میں چاروں صوبوں، قبائلی اضلاع ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے مرکزی کونسل کے اراکین کی شرکت،اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا اجلاس میں چاروں صوبوں، قبائلی اضلاع ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کی ، جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو ایکبار پھر پانچ سال کیلئے مرکزی امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی منتخب کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید